• news

اسلام آباد کے پہلے میئر اور تین ڈپٹی میئرز نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پہلے میئر اور تین ڈپٹی میئرز نے حلف اٹھالیا ، خصوصی عدالت کی جج ارم نیازی نے حلف لیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پہلے میئر شیخ انصر جبکہ تین ڈپٹی میئرز اعظم خان ، چوہدری رفعت جاوید اور ذیشان نقوی نے خصوصی عدالت کی جج ارم نیازی سے انگریزی میں حلف اٹھایا ۔ تقریب حلف برداری میں وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری اور دیگر شریک ہوئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ انصر عزیز نے کہا طویل اور قلیل المدت حکمت عملی کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت ترین شہر اور دارالحکومت بنانا ہماری اولین ترجیح ہوگی، رہائشی عمارتوں کے کمرشل استعمال سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کریں گے اور اسلام آباد کو لینڈ مافیا سے نجات دلائیں گے۔
حلف

ای پیپر-دی نیشن