• news

امریکہ میں برہنہ سر پھرے گورے کی گوردوارے میں توڑ پھوڑ، مقدس تلوار لیکر گھومتا رہا

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ کے سپوکین کاﺅنٹس میں برہنہ گورے نے گوردوارے پر حملہ کرکے سکھوں کی مقدس اشیا تہس نہس کر دیں۔ پولیس نے 44سالہ جیفری پٹمین کو حراست میں لے لیا۔ بتایا گیا ہے جیفری جس نے جسم پر کوئی لباس نہیں پہنا ہوا تھا، گزشتہ روز سپوکین کے گوردوارے میں گھس گیا اور سکھوں کی مقدس اشیاءتباہ کر دیں اور مقدس تلوار اٹھا کر خوب اودھم مچایا۔ گوردوارے کو ہونیوالے نقصان کا اندازہ لاکھوں ڈالر ز میں لگایا جا رہا ہے۔ سکھ تنظیموں نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔
گوردوارہ/ نقصان

ای پیپر-دی نیشن