• news

وزیراعظم نے مشاہد اللہ کو سینٹ میں مسلم لیگ ن کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کو ایک مرتبہ پھر سینٹ میں مسلم لیگ ن کا پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا ہے۔ یہ عہدہ گورنر خیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا کے سینٹ سے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوا تھا۔ مشاہد اللہ خان پہلے بھی سینٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر رہے ہیں تاہم ان کی جگہ اقبال ظفر جھگڑا کو پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا تھا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی منظوری سے مشاہد اللہ خان کو پارلیمانی لیڈر مقرر کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
مشاہد اللہ

ای پیپر-دی نیشن