• news

وزیر داخلہ کا غیرقانونی موبائل ٹاورز پر نوٹس، ایف آئی اے کو انکوائری کا حکم

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر ِداخلہ چودھری نثار اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں مختلف سیلولر کمپنیوں کے مبینہ غیر قانونی طور پر نصب شدہ موبائل ٹاورز کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو ان ٹاورز کی تنصیب اور استعمال کے خلاف انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔ چودھری نثار نے حکم دیا کہ ایف آئی اے غفلت کے مرتکب اہلکاروں اور سہولت کاروں کی نشاندہی کر کے ایک ہفتے میں ابتدائی رپورٹ پیش کرے۔ ترجمان نے کہا کہ رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن