• news

خیبر پی کے اسمبلی دنیا کی نویں، ایشیا میں پہلی کمپیوٹرائزڈ اسمبلی بن گئی

پشاور (این ا ین آئی) خیبر پی کے اسمبلی دنیا کی نویں جبکہ ایشیاءمیں پہلی کمپیوٹرائزڈ اسمبلی بن گئی، 7 کروڑ روپے سے زائد کے کمپیوٹرائزڈ نظام کا افتتاح کردیا گیا۔ یوں اسمبلی میں کاغذی کارروائی سے نجات حاصل ہو گئی ہے، قائم مقام گورنر اور سپیکر اسد قیصر نے پروگرام کا افتتاح کیا۔ پروگرام کے تحت اسمبلی اجلاس کے دوران کوئی بھی رکن اجلاس کی کارروائی آن لائن دیکھ سکے گا جبکہ اجلاس کی کارروائی کی لائیو سٹریمنگ بھی ہوگی پروگرام کے بعد اسمبلی سیشن کے دوران قراردادیں،سوالات وجوابات،تحاریک استحاق،توجہ دلاﺅ نوٹس اورایجنڈا کمپیوٹر کے ذریعے دستیاب ہوگا۔
کمپیوٹرائزڈ اسمبلی

ای پیپر-دی نیشن