روہڑی: قومی شاہراہ پر کوکنگ آئل سے بھرا ٹرالر الٹ گیا، لوگ برتنوں میں بھر بھر کر لے گئے
روہڑی (این این آئی)روہڑی کے قریب قومی شاہراہ پر پکانے کے تیل سے بھرا ٹرالر الٹ گیا ، لوگ موقع پر جمع ہوگئے اور مختلف برتنوں میں ٹرالر سے تیل بھر بھر کر لے گئے ۔ یہ واقعہ روہڑی بائی پاس پر کندھرا برج کے نزدیک پیش آیا جہاں لاہور سے کراچی جانے والا پکانے کے تیل سے بھرا ہوا ٹرالر الٹ گیا۔گرے ہوئے ٹرالر سے تیل نکالنے والے لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل پڑا تاہم پولیس انتظامیہ نہیں نظر آئی۔
کوکنگ آئل/ ٹرالر