میکسیکو کی19 سالہ الیگزنڈرا انڈرسن کم عمر ارب پتی دوشیزہ بن گئی
میکسیکو سٹی (آئی این پی) میکسیکو کی19 سالہ الیگزنڈرا انڈرسن دنیا کی کم عمر ارب پتی دوشیزہ بن گئی۔ جریدہ ’فوربز‘ نے سال 2016ءکے امراء کی فہرست شائع کی ہے۔ انڈرسن کی دولت کی مالیت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔19سالہ الیکزنڈرا انڈرسن کا تعلق ناروے سے ہے اور وہ اپنے ملک کی نویں امیر ترین شخصیت ہیں جب کہ 'فوربز' کی فہرست میں شامل امراء میں ان کا 1476واں نمبر ہے۔ رواں سال کی فہرست میں 1810 نئے ارب پتی اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔ اس سے قبل 2008ء میں فوربزجریدے نے کم عمر ارب پتی دوشیزہ کی فہرست میں لبنان کے سابق مقتول وزیر اعظم رفیق حریری کی صاحبزادی ھند الحریری کو جگہ دی تھی جس کی اس وقت عمر 24 سال تھی۔
الیگزنڈرا انڈرسن