• news

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں لگا ڈیڑھ سو سال پرانا گھڑیال خراب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں لگا ڈیڑھ سوسال پرانا تاریخی گھڑیال خراب ہو گیا۔ 1866ءمیں پنجاب میں جب موجودہ لاہور ہائیکورٹ کا چیف کورٹ کے نام سے قیام عمل میں آیا تواسوقت کے چیف جسٹس کی عدالت اوران کے چیمبر کے علاوہ سینئر ترین جج کے کمرہ عدالت میں برطانوی کمپنی کی تیارکی گئی تین گھڑیاں لگائی گئی تھیں۔ رجسٹرار آفس کے ذرائع کے مطابق ایک ہفتہ تک گھڑیال ٹھیک ہوجائیگا اور اسے دوبارہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی عدالت میں لگا دیا جائیگا۔
گھڑیال/ خراب

ای پیپر-دی نیشن