اسلام آباد ہائی کورٹ نے روحیل اصغر کی ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست واپس لینے پر نمٹا دی
اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبر قومی اسمبلی روحیل اصغر کی جانب سے ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست واپس لینے پر نمٹادی ۔جمعہ کوجسٹس نورالحق این قریشی نے ممبر قومی اسمبلی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کی جانب سے فیصل محبوب عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پولیس نے حقائق کے منافی مقدمہ درج کیا ہے ہم نے ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے سے قبل ہی تھانہ کوہسار پولیس نے ممبر قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جس کے بعد پٹیشن غیر موثر ہو گئی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی پٹیشن واپس لینا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے مذکورہ درخواست خارج کردی ۔
روحیل اصغر