ملک میں 188مدارس کو غیرملکی امداد دی گئی، پنجاب 147کیساتھ پہلے نمبر پر
لاہور( این این آئی) ملک میں 188 مدارس کوغیر ملکی امداد دی گئی جبکہ امداد دینے والوں میں مسلمان ممالک کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، جنوبی افریقہ اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتائے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے 147مدارس نے غیرملکی فنڈز حاصل کئے۔ خیبر پی کے کے 12اور بلوچستان کے 18 مدارس نے غیرملکی فنڈز حاصل کئے جبکہ سندھ کے 3مدارس غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں ۔رپورٹ کے مطابق مدارس کو امداد دینے والے ممالک میں سعودی عرب، دوحہ ،قطرا، متحدہ عرب امارات ،کویت، ایران، عراق اور بھی شامل ہیں۔
مدارس/ غیرملکی امداد