• news

ملتان: شوہر کے تشدد کا شکار خاتون دم توڑ گئی‘ ملزم گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں شوہر کے تشدد کا شکار خاتون دم توڑ گئی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل کالا نے اپنی بیوی شازیہ بی بی کو گھریلو جھگڑے پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جو کہ گزشتہ روز حالت خراب ہونے پر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی اور شوہر کالا کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون بلڈ پریشر اور مرگی کے مرض میں مبتلا تھی جس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود نہیں تھے تاہم پوسٹ مارٹم کی تفصیلی رپورٹ آنے پر صورتحال واضح ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن