• news

حاصل پور: آئس فیکٹری میں سلنڈر دھماکہ، عمارت زمین بوس، گیس سے متعدد افراد بے ہوش

حاصل پور (نامہ نگار) قائم پورکی نواحی بستی منظور آباد میں آئس فیکٹری میں امونیا گیس سلنڈر پھٹنے سے عمارت زمین بوس ہو گئی جبکہ زہریلی گیس پھیلنے سے متعدد افراد بے ہوش ہو گئے۔ گیس کا اخراج کئی گھنٹے جاری رہا جس کے باعث ریسکیو ٹیمیں علاقہ خالی کرواتی رہیں تاہم متعلقہ ادارے جائے حادثہ پر نہ پہنچ سکے۔ گیس مقامی ہسپتال میں بھی بھر گئی جس سے کئی مریض بے ہوش ہو گئے جنہیں فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصل پور منتقل کیا گیا۔ لوگوں نے رات کھلے آسمان تلے گزاری۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے باعث لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔ 3 افراد کی حالت خراب ہونے پر انہیں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
آئس فیکٹری/ سلنڈر دھماکہ

ای پیپر-دی نیشن