• news

کبیروالا: سوتیلی والدہ کا جائیداد پر قبضہ خاتون کی دو بچوں کے ہمراہ ڈی ایس پی آفس کے سامنے خودسوزی کی کوشش

کبیروالا(نامہ نگار) پولیس اور قریبی رشتے داروں کی ستائی ہوئی خاتون کاآفس ڈی ایس پی آفس کبیروالا کے سامنے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنادی۔ بااثر ملزمان کی پشت پناہی کی حامل سوتیلی والدہ پر حقیقی والدہ کی جانب سے وراثت میں ملنے والا جائیداد پر قبضہ کرکے بیدخل، پولیس تھانہ نواں شہر پر ملزمان کے ساتھ سازباز ہونے کا الزام۔ چک حیدر آباد نواں شہر کی رہائشی خاتون نازیہ مائی نے گزشتہ روز اپنے دو معصوم بچوں کے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل کبیروالا کے دفتر کے سامنے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔ متاثرہ خاتون نازیہ بی بی کے مطابق اسکے والد محمدامیر نے اسکی سوتیلی والدہ نسرین مائی کے ساتھ شادی کرنے کے لئے وٹے سٹے میںجبراً اسکی شادی نسرین مائی کے بھائی محمد نواز سے کردی جو عمر میں اس سے کافی بڑا تھا۔ جس پر درخواست گزار نازیہ مائی نے محمد نواز سے کورٹ کے ذریعے طلاق لیکر اپنی مرضی سے نزاکت حسین سے شادی کرلی ۔اس سے قبل نازیہ کا سابق شوہر اپنی دوسری ہمشیرہ کے ہاتھوں قتل ہوگیا۔دستیاب معلومات اور دستاویزات کے مطابق پسند کی شادی کرنے کی رنجش میں اسکی سوتیلی والدہ نے اپنے شوہر سے اسکی جائیداد اپنی اولاد کے نام کروالی لیکن اس کے ساتھ ساتھ نازیہ مائی کو اسکی حقیقی والدہ پٹھانی مائی کی جانب سے ملنے والی وراثتی جائیدادجس پر مکان اور کمرشل دکان تعمیر ہیں، ہتھیانے کی غرض سے 5 فروری 2016ءکو 8 بجے شب کے بعد ایک کمرے میں محبوس کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے قتل کرنے کی دھمکی دی۔
خود سوزی/ کوشش

ای پیپر-دی نیشن