تھر: غذائی قلت سے مزید 2 بچے دم توڑ گئے
تھرپارکر (نامہ نگار) تحصیل مٹھی کے سول ہسپتال میں غذائی کمی کے باعث 2 بچے دم توڑ گئے۔ ذرائع کے مطابق ضلع تھرپارکر کی تحصیل مٹھی کے سول ہسپتال میں غذائی قلت اور دیگر امراض کے باعث 2 بچے چل بسے جس کے بعد رواں سال کے ابتدائی 64 روز کے دوران انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 204 ہو گئی۔
تھر/ ہلاکتیں