لاہور، کاہنہ، مانگا منڈی میں لاکھوں کے ڈاکے، قصور میں نہ رکنے پر نوجوان قتل
لاہور/ کاہنہ/ مانگا منڈی/ قصور (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگاران) لاہور، کاہنہ، مانگا منڈی میں لاکھوں کے ڈاکے، نہ رکنے پر نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈاکوﺅں نے تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں حسن کے گھر سے 5 لاکھ روپے کی نقدی و زیورات، تھانہ نواب ٹاﺅن کے علاقہ میں میں ساجد کے گھر سے3 لاکھ 45 ہزار کی نقدی و زیورات، تھانہ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں مبشر کی دکان سے 1 لاکھ 68 ہزار، تھانہ ستوکتلہ کے علاقہ میں اظہر امین سے 6 لاکھ 25 ہزار، تھانہ برکی کے علاقہ میں یاسر اور اسکی فیملی سے 3 لاکھ 40 ہزار، تھانہ چوہنگ کے علاقہ میں اشفاق کے گھر سے 90 ہزار، تھانہ مانگا منڈی کے علاقہ میں سیف اللہ کے گھر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 16لاکھ روپے مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ مغل پورہ کے علاقہ میں ندیم اور اسکی فیملی سے 2لاکھ 60 ہزار، تھانہ لٹن روڈ میں ثاقب اور اسکی فیملی سے 68 ہزار روپے، تھانہ چوہنگ کے علاقہ میں ابوبکر سے1 لاکھ 30 ہزار کی نقدی وموبائل لوٹ لیا جبکہ شمالی چھاﺅنی میں عاطف سبزہ زار میں رمضان سمن آباد میں حیدر، ستوکتلہ سے وقار، ٹاﺅن شپ سے حسنین، سول لائن میں علی، پرانی انارکلی سے زاہد، لٹن روڈ سے حنان، ڈیفنس بی سے علی فیکٹری ایریا سے افضال سبزہ زار سے شبیر اور نواں کوٹ سے افضال کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ قصور میں ڈاکوﺅں نے موٹر سائیکل نہ روکنے پر فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار کو قتل کر دیا۔ موٹر سائیکل سوار مزمل احمد گھر کی جانب آرہا تھا جب وہ پھولنگر کے قریب میانکے موڑ کے قریب پہنچا تو ناکہ لگائے ڈاکوﺅں نے موٹر سائیکل روکنے کا اشارہ کیا۔ نہ رکنے پر ڈاکوﺅں نے پیچھے سے فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا جسے طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال لاہور پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا۔ کاہنہ مےں دن دےہاڑے ڈکےتی کی واردات ڈاکو گن پر پوائنٹ پر 25 لاکھ روپے لوٹ کر فرار۔ کاہنہ کے علاقہ سنٹرل پارک کے فرحان خاں کے گھر مےں تےن مسلح ڈاکو زبردستی داخل ہو گئے اور اسلحے کے زور پر اہل خانہ کو ےرغمال بنا لےا اور گھر سے 25 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مانگا منڈی میں سات نامعلوم مسلح ڈاکووں نے گھر میں داخل ہوکر لاکھوں روپے کے زیورات، نقدی اور قیمتی پارچہ جات لوٹ لئے۔ اہل خانہ کو مشکیں باندھ کر ایک کمرے میں بند کرکے فرار ہو گئے۔ نواحی گاﺅں چاہ سدے والا کا محمد یعقوب اپنے بیٹوں حافظ سیف اللہ، محمد عباس، محمد ندیم اور انکے بچوں کے ساتھ رات کے وقت گھر میں سوےا ہوا تھا کہ سات نامعلوم مسلح ڈاکو میں گیٹ پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگئے اور کمرے کا دروازہ توڑ کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر ایک کمرے میں بند کردیا اور پورے گھر کی تلاشی کے دوران 35 تولے زیورات، ایک لاکھ دس ہزار روپے نقدی اور 15 قیمتی پارچہ جات لے کر فرار ہوگئے۔ ڈاکو دو گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے۔ 15 پر کال کرنے پر پولیس ایک گھنٹہ دیر سے پہنچی۔
ڈاکے