• news

چینی صدر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نیا موڑ دیا: سرتاج عزیز

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین صدر ژی جن پنگ اپنے وژن اور جدید نظریات کے باعث ایک عظیم لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کا تصور دیا جو دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حال ہی میں ہونے والے ایک سروے میں کیا ہے۔ سروے میں کہا گیا کہ چینی صدر نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر اقتصادی راہداری منصوبے کے ذریعے چین پاکستان تعلقات کو ایک نیا موڑ دیا ہے جس سے پاکستان کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں۔ سروے کے مطابق 84.3 فیصد لوگوں نے صدر ژی کو رول ماڈل کے طورپر پیش کیا ہے ۔ یہ سروے حال ہی میں چائنا ڈیلی میں شائع ہوا ہے۔ دریں اثنا پاکستان میں چینی سفیر سن وڈانگ نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی دوستی پر فخر ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا۔
سرتاج عزیز

ای پیپر-دی نیشن