• news

سیالکوٹ: این اے 110، ریٹرننگ افسر کے سامنے وکلاء پیش، خواجہ آصف اور پی ٹی آئی امیدوار عثمان ڈار آج طلب

سیالکوٹ (نامہ نگار) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110کے ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے سپریم کورٹ کے حکم کے تحت حلقہ میں ووٹوں کی انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے نادرا سے گنتی کروانے کیلئے خواجہ آصف اور پی ٹی آئی امیدوار عثمان ڈار کو دوبارہ آج 5 مارچ بروز ہفتہ طلب کرلیا ہے۔گزشتہ روز تحریک انصاف کے عثمان ڈار کے وکلاء نے ریٹرننگ آفیسر کو بتایا کاسٹ شدہ ووٹوں کی فیس سترہ لاکھ چالیس ہزار روپے نادرا کو جمع کروا دئے گئے ہیں اس لئے ووٹوں کے تھیلے نادرا آفس اسلام آباد بھجوائے جائیں تاہم ریٹرننگ آفیسر خان محمود کے مطابق الیکشن کمشن کو آپ کی استدعا کو مدنظر رکھتے ہوئے لیٹر لکھا گیا تھا جس کا جواب نہیں آیا اس وجہ سے ابھی فوری طور پر ایسا کرنا ممکن نہیں جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر خان محمود نے خواجہ محمد آصف اور تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار کو آج طلب کیا ہے۔ خواجہ محمدآصف کی طرف سے ادریس احمد باجوہ ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء بھی پیش ہوئے تھے جنہیں نے عدالت کو الیکشن کمشن کے لیٹر کا جواب آنے کا انتظار کرنے کی استدعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن