• news

لاڑکانہ کیلئے فنڈز میں خورد برد: فریال تالپور، ایاز سومرو ، ڈی سی او کو نوٹس جاری

کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے گڑھ لاڑکانہ کی ترقی کے لئے جاری ہونے والے 12ارب روپے کی خورد برد کے حوالے سے فریال تالپور، ڈی سی لاڑکانہ اور ایاز سومرو کو نوٹسز جاری کردیئے۔ لاڑکانہ کی ترقی کے لئے 2008میں جاری ہونے والے 12 ارب روپے کے فنڈز میں خورد برد کرنے کے الزام پر مبنی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں لاڑکانہ کو پیرس جیسا شہر بنانے کے لئے 12 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری ہوئے لیکن اس میں سے شہر کی ترقی پر کوئی رقم نہیں لگائی گئی اور شہر اب بھی کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے ۔عدالت نے فریال تالپور، ایاز سومرو اور ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 24مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن