• news

مختلف اداروں‘ مسلح افواج کے 500 اہلکاروں نے انسداد دہشتگردی کی تربیت مکمل کر لی

راولپنڈی (این این آئی) ملک کے قانون نافذ کر نے والے مختلف اداروں اور مسلح افواج کے پانچ سو اہلکاروں نے انسداد دہشتگردی کی تربیت مکمل کرلی ۔تربیت مکمل کر نے والے اہلکاروں میں پاکستان ایئر فورس ٗ پاکستان نیوی ٗ فرنٹیئر کور کے پی کے ٗ اینٹی نارکوٹکس فورس ٗ سٹریٹجک پلانز ڈویژن ٗ آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ ٗ ڈیفنس سروسز گارڈ ٗ پاکستان رینجرز سندھ /پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر پولیس کے اہلکار شامل تھے ۔نیشنل انٹیگریٹڈ کائونٹرٹیررزم کورس کا یہ پانچواں بیج تھا۔ کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے انہوںنے کورس کے دور ان شاندار کار کر دگی کا مظاہرہ کر نے والوں میں میڈلز تقسیم کئے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے انسداد دہشتگردی کے پانچویں بیج کے شرکاء کے تربیت کے معیار کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن