نثار نے رحمان ملک پر لگائے گئے الزامات کا تذکرہ نہیں کیا
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پریس کانفرنس میں سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کی طرف سے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک پر لگائے گئے الزامات کا تذکرہ کیا نہ ہی صحافیوں نے سینیٹر رحمان ملک کے کردار سے متعلق سوال کیا۔