• news

جو 2 افراد آئے انہیں دیکھ اور سن رہا ہوں جب سمجھ آئی تو اس پر بات کروں گا: گورنر سندھ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ جو دو افراد آئے ہیں‘ ان کو دیکھ رہا ہوں‘ سن رہا ہوں اور سمجھ بھی رہا ہوں۔ جب مجھے سمجھ آئے گا تو اس پر بات بھی کروں گا۔ عباسی شہید ہسپتال میں صحت و صفائی کے حوالے سے دورے کے موقع پر مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے حوالے سے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عادی ہوں۔ ہم کرپشن کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ کچھ روز قبل ہسپتال کے دورے کے دوران ہدایات دیں۔ ان پر 20 فیصد عمل ہوا۔ ہسپتال کی حالت کے حوالے سے انتظامیہ کو احکامات دیدیئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن