نئی پابندیاں: فلپائن نے شمالی کوریا کا بحری جہاز ضبط کر لیا
منیلا (اے ایف پی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے راکٹ اور چوتھے نیو کلیئر ٹیسٹ کے سبب شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کا اطلاق شروع ہو گیا ہے سخت پابندیوں کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے فلپائن کے دارالحکومت منیلا کی شمال مشرقی بندر گاہ سیوبک پر 6830ٹن وزنی کارگو بحری جہاز جن تنیگ کو روک لیا، صدارتی ترجمان مونولو قیوز ون نے سرکاری ریڈیو کو بتایا 3روز سے یہ جہاز بندر گاہ پر کھڑا ہے اسے آگے نہیں جانے دیا جائے گا اور عملے کو بیدخل کر دیں گے۔