نارنگ : فیض احمد فیض ایکسپریس حادثہ سے بال بال بچ گئی، ٹوٹا ٹریک دیکھ کر ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگا لئے
نارنگ منڈی (نامہ نگار)لاہور سے نارووال آنے والی 209 اپ فیض احمد فیض ایکسپریس کالا خطائی کے قریب ٹریک ٹوٹنے کے باعث ڈرائیورکی حاضر دماغی سے حادثہ سے بال بال بچ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹرین جب متاثرہ ٹریک کے قریب پہنچی تو ڈرائیور نے ٹریک ٹوٹا دیکھ کر ہنگامی بریک لگائے جس کے باعث ٹرین زبردست ہچکولے سے کھڑی ہوگئی۔