اسلام آباد میں پولیس کو مطلع کئے بغیر مکان کرائے پر دینے پر پابندی
اسلام آباد (بی بی سی ڈاٹ کام) اسلام آباد میں انتظامیہ نے کرائے داروں کی تفصیلات متعلقہ تھانے میں جمع کروائے بغیر مکان یا کاروباری عمارت کرائے پر دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سرکاری خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق یہ اقدام 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے سلسلے میں سکیورٹی اقدامات سے متعلق ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عبدالستار عیسانی کی جانب سے جاری ہونے والی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مالک مکان یا پراپرٹی ڈیلرز کے ذریعے مکان کا کاروباری عمارات کے کرائے داروں کی تفصیلات کی تصدیق مستقل بنیادوں پر کرنا ضروری ہے۔