• news

نئی دہلی: 40 بم دھماکوں کا مبینہ ملزم عبدالکریم ٹنڈا 3 ساتھیوں سمیت چوتھے مقدمے میں بھی بری

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی عدالت نے 40 سے زائد بم دھماکوں اور مبینہ طورپر پاکستانی، بنگلہ دیشی درندوں کی مدد کے الزام میں گرفتار عبدالکریم ٹنڈا اور انکے 3 ساتھیوں کو بری کر دیا۔ عبدالکریم ٹنڈا کو 2013ء میں نیپال کی سرحد کے قریب گائوں بنباسا سے بھارتی پولیس نے گرفتار کیا۔ ان پر دہشت گردی، بم دھماکوں، دہشت گردوںکے سہولت کاری ہونے کے الزامات لگا کر 4 مقدمات بنا دیئے گئے۔ پچھلے برس عبدالکریم ٹنڈا کو 3 مقدمات سے بری کیا گیا تھا۔ آخری مقدمے میں بھی انہیں ان کے ساتھیوں زکریا، علائوالدین اور بشیرالدین سمیت بری کر دیا گیا۔ بھارتی حکام عبدالکریم ٹنڈا کو کالعدم لشکر طیبہ کا رہنما قرار دیتے ہیں۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ دہلی پولیس مقدمے میں الزامات کا ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکی۔

ای پیپر-دی نیشن