• news

دہشت گرد حملوں کا خدشہ‘ بیلجیئم کے ایٹمی پلانٹس پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

برسلز (صباح نیوز) بیلجیئم کی حکومت نے دہشت گرد حملوں کے خطرے کے پیش نظر دو صوبوں میں جوہری پاور پلانٹس پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیلجیئم کی وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق صوبہ فلینڈرس اور والونیا کے پاور پلانٹس پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے اور دہشت گردوں کی جانب سے جوہری پاور پلانٹ کے ڈائریکٹرکی جاسوسی کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ 140 فوجی اہلکار جوہری پاور پلانٹس کی نگرانی کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن