سیالکوٹ این اے 110، خواجہ آصف چھٹی بار بھی پیش نہ ہوئے، ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کے تھیلے کل نادرا آفس اسلام آباد بھجوانے کا حکم دیدیا
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر دفاع پانی و بجلی خواجہ آصف کے انتخابی حلقہ این اے 110 میں کاسٹ شدہ ووٹوں کے تھیلے کل سوموار کو نادرا دفتر اسلام آباد بھجوائے جائیں گے۔ ریٹرننگ آفیسر حلقہ این اے 110خان محمود ایڈیشنل سیشن جج نے یہ فیصلہ گزشتہ روز کیا۔ ریٹرننگ آفیسر کی عدالت میں خواجہ آصف کی طرف سے ادریس احمد باجوہ ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء جبکہ تحریک انصاف کے شکست خوردہ امیدوار عثمان ڈار اوران کے وکیل شمشاد باجوہ ایڈووکیٹ و دیگر موجود تھے۔ دریں اثناء وفاقی وزیر خواجہ آصف چھٹی بار بھی عدالت میں پیش ہوئے۔