راولپنڈی: ملازمہ کے ساتھ مل کر اہلیہ کو قتل کرنے والے حساس ادارے کے سابق افسر کو عمر قید‘ ملازمہ کو سزائے موت
راولپنڈی (آن لائن) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں ملازمہ سے مل کر اہلیہ کو قتل کرنے کے جرم میں حساس ادارے کے سابق افسر کو عمر قید اور ملازمہ کو سزائے موت کی سزا سنا دی۔ عدالت نے دونوں ملزموں کو ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ تھانہ مورگاہ پولیس نے 2013ء میں مسماۃ (س) کو سر میں ڈنڈے کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتارنے پر ملازمہ سلمیٰ بی بی اور مقتولہ کے شوہر راحت قدیر بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کیں۔ ملزم نے گھریلو ملازمہ سلمیٰ بی بی کے ساتھ مل کر بیوی مسماۃ (س) کو قتل کرایا۔