• news

امریکہ: فیس بک پر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی خواہش ظاہر کرنے والا مصری طالب علم گرفتار‘ ملک بدری کا سامنا

لندن (بی بی سی) امریکہ میں ایک مصری زیرِ تربیت پائلٹ کو فیس بک پر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کے بارے میں کمنٹ کرنے پر ملک بدری کا سامنا ہے۔ امریکی حکام نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ 23 سالہ طالبعلم ایملدین السید نے فیس بک پر لکھا تھا اگر وہ ٹرمپ کو قتل کر دیں تو اس کے لئے دنیا ان کی شکرگزار ہوگی۔ مصری نوجوان کی وکیل ہانی بشرا کا کہنا ہے ان کے موکل پر سرکاری طور پر فردِ جرم عائد نہیں کی گئی ہے لیکن حکام کوشش کر رہے ہیں کہ انہیں ملک بدر کر دیا جائے۔ امیگریشن کورٹ کے ذریعے میرے موکل کو ملک بدر کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سیکریٹ سروس نے بتایا کہ ان پر فردِ جرم تو عائد نہیں کی جا رہی ہے لیکن ان کا ویزا منسوخ کر دیاگیا ہے۔امریکی حکام کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ السید کو ویزے کی شرائط کی خلاف وزی کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ السید نے کہا کہ یہ احمقانہ پوسٹ تھی۔

ای پیپر-دی نیشن