• news

بی ایس ایف نے غلطی سے سرحد پار کر جانیوالی گونگی بہری لڑکی کو رینجرز کے حوالے کردیا

فیروزپور/ نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز نے غلطی سے سرحد پار کر جانیوالی ایک گونگی، بہری پاکستانی لڑکی کو پاکستان رینجرز کے حوالے کردیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق بی ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ایک گونگی اور بہری پاکستانی لڑکی انٹرنیشنل بارڈر پار کرکے بھارتی علاقے میں داخل ہوگئی تھی جسے انسانی بنیادوں پر پاکستان رینجرز کے حوالے کردیا گیا۔بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل (فرنٹیئر)انل پلی وال کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان رینجرز کے ساتھ رابطہ کرکے دن 2 بجے لڑکی کو پاکستان کے حوالے کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن