• news

امریکہ میں خون کی پراسرار بیماری سے 18 افراد ہلاک ہو گئے

نیویارک (آئی این پی) امریکہ میں خون کی ایک بیماری سے 18 افرا د ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی ریاست وسکو نسن خون میں ایک پرسرار بیماری سامنے آئی ہے جو خون کے جسم میں گردش کے دوران جراثیم پھیل جانے سے موت کا باعث بن رہی ہے، اب تک 18 افراد اس بیماری سے دم توڑ چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ریاست کے جنوبی اور جنوبی مشرقی علاقوں میں اس مرض کے 44 کیسز رپورٹ کئے گئے جن کی حالت تشویشنا ک ہے اور ان میں اکثریت کی عمر 65 برس سے زائد ہے۔ ماہرین اس انفیکشن کی وجہ معلوم کرنے میں اب تک کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن