• news

شامی پناہ گزینوں کی کینیڈا میں نئی زندگی شروع

ٹورنٹو (اے پی پی) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابقکینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے چھوٹے سے شہر بیلی ویل کے ایک چھوٹے اور پر ہجوم کلاس روم میں شام سے تعلق رکھنے والے عبدالمالک الجاسم انگریزی زبان کی اہم اصطلاحیں سیکھ رہے ہیں۔وہ کوٹ، دستانے، ہیٹ، رومال اور جوتوں کے عربی ناموں کے سامنے انگریزی میں لکھ رہے ہیں۔کینیڈا میں رہنے کے لیے انھیں ان تمام اشیا کی ضرورت ہوگی۔عبدالمالک الجاسم گذشتہ سال لبنان میں چار سال گزارنے کے بعد اکتوبر میں کینیڈا آئے تھے۔ لبنان میں عبدالمالک الجاسم اور ان کے خاندان والے شام میں ان کے گاؤں حما ہر بمباری کے بعد گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن