• news

ملتان کے مختلف مقامات سے 65 ڈینگی لاروا برآمد‘ شہر کو حساس قرار دیدیا گیا

ملتان (آن لائن) ملتان کے مختلف مقامات سے 65 ڈینگی لاروا برآمد ہوئے ہیں جس کے بعد ملتان کو ایک بار پھر سے ڈینگی کے حوالے سے حساس قرار دے دیا گیا ہے۔ ملتان کے مختلف مقامات پر محکمہ صحت کی خصوصی ٹیموں کو 65 مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے جس کے بعد محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل کی ہدایت کے بعد پی ایچ اے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لئے کام کریں گی۔ دوسری جانب نشتر ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو علاج فراہم کرنے کے لئے علیحدہ وارڈ بھی مختص کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن