15 بڑے شہروں میں ایگزیکٹو پاسپورٹ دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (این این آئی) حکومت عوام کی سہولت کیلئے 15 شہروں میں ایگزیکٹو پاسپورٹ دفاتر قائم کریگی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ دفاتر اسلام آباد‘ راولپنڈی‘ کراچی‘ لاہور‘ کوئٹہ‘ پشاور‘ فیصل آباد اور دوسرے بڑے شہروں میں قائم کئے جائیں گے۔ یہ دفاتر نادرا کے تعاون سے قائم کئے جائیں گے۔ میرپور خاص سندھ میں ایک پاسپورٹ آفس اس سال کام شروع کر دیگا۔