• news

افضل گورو کی پھانسی انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی: سابق جج بھارتی سپریم کورٹ

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج اشوک گنگولی نے افضل گورو کی پھانسی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عدالتی فیصلے کو مشکوک قرار دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) اشوک گنگولی نے کہا کہ افضل گورو کی پھانسی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی تھی۔ اشوک گنگولی کے مطابق افضل گورو کو اپیل کیلئے مناسب وقت نہیں دیا گیا۔ 3 فروری کو ان کی معافی کی درخواست مسترد ہوئی اور 9 فروری کو پھانسی دی گئی۔ انہوں نے افضل گورو کو ان کے خاندان والوں سے بھی ملنے نہیں دیا گیا جو ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔

ای پیپر-دی نیشن