• news

راجستھان، نوکر کے بیٹے سے لو میرج کرنیوالی کو بیچ چوراہے پر زندہ جلا دیا گیا

جے پور (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست راجستھان کے قبائلی ضلع ڈونگرپور میں نوکر کے بیٹے سے محبت کی شادی کرنیوالی خاتون کو 8 سال بعد سسرال واپس آنے پر اس کے بھائی نے ساتھیوں سے ملکر بیچ چوراہے پر زندہ جلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق رما کنور نامی لڑکی نے اپنی پسند سے نوکروں کے ایک لڑکے پرکاش سیوک سے شادی کی۔ رما کنور کے گھر والے شادی کے شدید خلاف تھے، اس لئے رما اپنے شوہر کے ہمراہ 2008 میں اپنا گائوں چھوڑ کر ممبئی چلی گئی۔ 8 سال بعد وہ گزشتہ دنوں اپنے سسرال واپس آئی رما کا میکہ بھی قریب تھا دو روز قبل رات کو رما کو اس کے گھر والے مارتے پیٹتے ہوئے گائوں کے چوراہے پر لے گئے اور پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔30 سالہ رما کنور کو اس وقت اس کے بھائیوں اور کزن نے اس کے سسرال پر حملہ کرکے باہر نکالا جب اس کا شوہر موجود نہیں تھا، واقعے کے بعد لڑکے کا خاندان خوف سے گائوں چھوڑ کر چلا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے بھائی لکشمن سنگھ سمیت 7 افراد کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس نے لڑکی کے باپ، بھائیوں، کزن سمیت 35 افراد پر مقدمہ درج کیا۔

ای پیپر-دی نیشن