• news

لکی مروت چک جھمرہ سمت کئی شہروں میں ٹریفک حادثات 16 افراد جاں بحق 45 زخمی

لکی مروت+ چک جھمرہ + نوشہرو فیروز (نامہ نگاران + نوائے وقت رپورٹ +نیوز ایجنسیاں) لکی مروت، چک جھمرہ، نوشہرو فیروز، میرپور ماتھیلواور اورماڑہ میں ٹریفک حادثات کے دوران 14 افراد جاںبحق جبکہ 35 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز کے علاقے کنڈیارو کے قریب تیز رفتار کوچ الٹنے کے باعث 2 خواتین جاں بحق اور 15 مسافر زخمی ہو گئے۔ دریں اثناء مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب مسافر بس اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ چک جھمرہ سے نامہ نگار کے مطابق تیز رفتار کار کی چنگ چی رکشہ کو ٹکر سے 2 افراد جاںبحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ چک نمبر146ر ب کے رہائشی اپنے عزیزوں کے ہاں چک نمبر186ر ب ڈوگرانوالہ سے دعوت کے بعد چنگ چی رکشہ میں بیٹھ کر واپس اپنے گائوں جا رہے تھے کہ چک نمبر158ر ب بوریوالی کے قریب ایک تیز رفتار کار نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس سے عابدی بی بی موقعہ پر اور رکشہ کا ڈرائیور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گیا جبکہ رکشہ میں موجود دیگر 6 افراد زخمی ہو گئے جبکہ دو شدید زخمی آٹھ سالہ اریبہ اور چھ سالہ خدیجہ کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا پولیس نے جائے وقوعہ سے کار سمیت اس کے ڈرائیور ابتسام کو حراست میں لے لیا۔ علاوہ ازیںبنوں سے ڈی آئی خان جانے والی کوچ انڈس ہائی وے پر درہ پنیرہ کے قریب سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے مرنے والوں میں خاتون کی تین سالہ بیٹی بھی شامل ہے اطلاعات کے مطابق بدقسمت کوچ درہ پیزو کے قریب ڈی آئی خان کے علاقے چنڈہ کے مقام پر پہنچی تو سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی۔ علاوہ ازیں میرپور ماتھیلو میں گنے کی ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 4 افراد جاںبحق ہو گئے۔ حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ ادھر بنوں میں بس حادثے میں 2 افراد جاںبحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ تیز رفتاری کے باعث بس بے قابو ہو کر الٹ گئی بس پشاور سے کراچی جا رہی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن