زرداری امریکہ سے دبئی روانہ بلاول کراچی پہنچ گئے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔ ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری امریکہ اور دبئی کے دورے سے واپس آئے ہیں۔دریں اثنا دبئی سے نوائے وقت رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری امریکہ میں ایک ماہ قیام کے بعد دبئی روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق طبی معائنہ کے بعد آصف زرداری امریکہ مکمل آرام کیا۔