رضا ربانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں‘ صدر ممنون حسین دورہ انڈونیشیا پر روانہ ہوگئے‘ مولانا عبدالغفور حیدری قائم مقام چیئرمین سینٹ ہوں گے۔ آج ایوان بالا کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالغفور حیدری کریں گے۔