• news

’یوتھ میگا چیلنج‘ بارش کے باعث وزیراعلیٰ پرویز خٹک تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے

پشاور (آئی این پی) کروڑوں روپے کی یوتھ میگا چیلنج کی تقریب میں انعامات کی تقسیم کے دوران ہی شامیانہ ٹپکنے لگا۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک تقریب ادھوری چھوڑ کرہی چلے گئے۔ یوتھ میگا چیلنج کی تقریب کے دوران بارش ہونے لگی، اس دوران وزیراعلیٰ پرویز خٹک انعامات تقسیم کر رہے تھے تاہم انہوں نے تقریب ادھوری چھوڑی۔ چھتری اوڑھی اور اپنی کابینہ کے ساتھ چلتے بنے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز جب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یوتھ میگا چیلنج کی تقریب کا آغاز کیا تھا تو صحافیوں نے سوال کیا تھا کہ آج بارش ہو رہی ہے اور شامیانہ ٹپک رہا ہے اگر کل بھی یہی صورت حال رہی تو کیا بنے گا۔ لیکن خیال کیا جا رہا تھا کہ آج بہتر انتظامات ہوں گے لیکن وہی ناقص شامیانہ لگایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن