لاہور:ڈربی ریس’’ نوریگارڈ ‘‘نامی گھوڑے نے جیت لی
لاہور( سپورٹس رپورٹر)لاہور ریس کلب میں منعقدہ پاکستان کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ ڈربی ریس’’ نوریگارڈ ‘‘نامی گھوڑے نے جیت لی ، عامر پرویز اپنے دفاع کا اعزاز کرتے ہوئے دوبارہ چمپئن بن گئے ۔ لاہور ریس کلب میں منعقدہ پاکستان ڈربی ریس میں 2400میٹر فاصلے کے مقابلے میں آٹھ گھوڑوں نے حصہ لیا جس میں ’’نوریگارڈ ‘‘نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سونٹی ہل نے دوسری جبکہ ہارٹ فیورٹ میلسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔عامر پرویز اپنے اعزا زکا دفاع کرتے ہوئے دوبارہ چمپئن بن گئے ۔لاہور ریس کلب میں 2000میٹر کوئین الزبتھ چیلنج کپ کا مقابلہ ’’ محترم ‘‘ نامی گھوڑے نے جیت لیاجبکہ جھلوان بلیو نے دوسری اور مائی گیسٹ تیسرے نمبر پر رہا ۔