حکومت صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کام کر رہی ہے: گورنر پنجاب
لاہور(خبر نگار)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت صحت مندانہ ماحول مہیا کرنے کیلئے موجودہ حکومت ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور جمخانہ کلب میں دو روزہ فرسٹ پاکستان گالف فیڈریشن لیڈیز امیجیور گالف چیمپئن شپ 2016 کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مربوط حکمت عملی پر کام کررہے ہیں۔کھلاڑیوں نے نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے۔