• news

اسلام آباد سے روات تک مونو ٹرین چلانے کا فیصلہ، پی سی ون تیار

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے شہریوں کی سہولت کیلئے اسلام آباد سے روات تک مونو ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے ٗ منصوبے کا پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے روٹ کا بھی سروے کیا گیا ہے۔ زیرو پوائنٹ پر ٹرمینل قائم کیا جائیگا ٗ فیض آباد، ڈھوک کالا خان، کھنہ ایسٹ ، کورال ، میڈیا ٹائون اور نیول انکلیو پر سب سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔اسلام آباد ایکسپریس وے پر چھ انٹر چینجز بھی قائم کی جائیں گی۔مونو ٹرین کیلئے بوگیاں چین سے درآمد کی جائیں گی اور پاکستان ریلوے ریلوے لائن بچھانے میں معاونت کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن