• news

مصطفی کمال کے بیانات نے میری ساکھ کو نقصان پہنچایا، رحمن ملک نے متحدہ رہنمائوں سے شکوہ کیا: ذرائع

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال کی طرف سے عائد کردہ الزامات پر ایم کیو ایم کے متعدد رہنمائوں سے رابطے کر کے شکوہ کیا ہے کہ انہیں مصطفی کمال کی بیان بازی پر افسوس ہوا ہے‘ ذرائع کے مطابق رحمن ملک نے مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے بعد خود پر عائد الزامات کی تردید کی اور انہوں نے ایم کیو ایم کے مختلف ذمہ داروں سے رابطے کر کے اس بات کا شکوہ بھی کیا ہے کہ مصطفی کمال نے ان کی ذات پر حملہ کیا جس سے ان کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے ۔ ذرائع کے مطابق رحمن ملک نے فوری طور پر مصطفی کمال کیخلاف عدالت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ میڈیا میں مصطفی کمال کے خلاف بھرپور ردعمل دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن