• news

اسلام آباد کے میئر اور ڈپٹی میئرز آج اپنے عہدوں کا باضابطہ چارج سنبھالیں گے، پہلے روز ہی چیئرمین سی ڈی اے اور انکی ٹیم کا اجلاس طلب

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دارالحکومت کے پہلے میئر اور ڈپٹی میئرز آج اپنے عہدوں کا باضابطہ طور پر چارج سنبھالیں گے‘ منتخب عوامی نمائندوں نے پہلے روز ہی چیئرمین سی ڈی اے اور ان کی ٹیم کا اجلاس طلب کر لیا ہے ‘ اجلاس میئر اور ڈپٹی میئرز کے لئے بنائے گئے نئے دفاتر اولڈ نیول کمپلیکس میلوڈ ی میں ہو گا۔ شیخ انصر عزیز اور ڈپٹی میئرز اختیارات اور شعبہ جات کی تقسیم پر تفصیلی بریفنگ لیں گے اور اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ کون سے ڈائریکٹوریٹ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے پاس جائیں گے اور کونسے شعبے وفاقی ترقیاتی ادارے کے تحت کام کریں گے۔ اجلاس میں سی ڈی اے حکام اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دیں گے اور عوامی نمائندے ترقیاتی ادارے کو عوام کی فلاح و بہبود کے متعلق اپنی ترجیحات کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن