• news

نئی حج پالیسی کا اعلان نہ ہو سکا، کوٹہ کیلئے کمپنیوں میں سرد جنگ شروع

اسلام آباد (آن لائن) وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج کوٹے سے متعلق وزارت مذہبی امور کے افسران تاحال اپنی سفارشات کو حتمی شکل نہ دے سکے ہیں اور وزارت کے کئی اعلیٰ افسران نئی حج پالیسی سے بھی مکمل طور پر بے خبر ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ حج معاملات طے پانے کے 15سے زائد روز گزر جانے کے باوجود ابھی تک نئی حج پالیسی کا اعلان نہیں ہوسکا۔ وزیر مذہبی امور دورہ سعودی عرب کے بعد ویٹی کن سٹی کے دورے پر چلے گئے اور ان کی رواں ہفتے واپسی کے بعد پرائیویٹ حج کوٹے اور سرکاری حج سکیم سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دیکر باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان کیا جائے گا۔ حج کوٹے کے حصول کیلئے نئی اور پرانی کمپنیوں کے مابین سرد جنگ شروع ہوچکی ہے اور وزارت کے افسران پر دبائو بڑھایا جا رہاہے۔ حج آرگنائزر تنظیم ہوپ بھی اپنے حج کوٹے میں کسی صورت کمی پر راضی نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن