6 ماہ میں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس سے 67 ارب کما لئے: ذرائع
اسلام آباد (آئی این پی) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کی مد میں حکومت کے 67 ارب روپے سے زائد جمع کرنے کا انکشاف ہوا۔ پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی و دیگر محصولات کی مد میں 6 ماہ (جولائی سے دسمبر) تک 67 ارب 89 کروڑ 40 لاکھ روپے کی وصولیاں کی جا چکی ہیں۔ وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کی دستاویز کے مطابق حکومت پٹرول پر 25.35 روپے فی لٹر ٹیکس لے رہی ہے جس میں سے کسٹم ڈیوٹی کی میں 0.87 روپے، پٹرولیم لیوی 10 روپے، جی ایس ٹی کی مد میں 14.48 روپے وصول کئے جاتے ہیں، ایچ او بی پر پٹرولیم لیوی 14روپے اور جی ایس ٹی کی مد میں 18.57روپے، مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی.34 4 روپے اورجی ایس ٹی کی مد میں 10.40روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل پر 40.31 روپے فی لٹر وصول کر رہی ہے۔جس میں کسٹم ڈیوٹی 2.74 روپے، پٹرولیم لیوی8روپے اور جی ایس ٹی کے 29.57 روپے ہے۔ لائٹ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی3روپے اور جی ایس ٹی9.63روپے شامل ہے۔