حکمرانوں کے اقدامات سے اسلام اجنبی بنتا جا رہا ہے، حفاظت کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا: سمیع الحق
نوشہرہ (صباح نیوز) جمعیت علماء اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں غلبہ اسلام کی جدوجہد کررہے تھے لیکن اب اس کو بچانے کی فکر کرنا ہوگی، شعائر اسلام کی حفاظت کیلئے کام کرنا ہوگا۔ جماعت اسلامی خیبر پی کے کے نائب امیر معراج الدین خان کی نماز جنازہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران امریکہ کی خوشنودی کیلئے ہر وہ قدم اٹھا رہے ہیں جس سے اسلام نئی نسل کیلئے اجنبی بنتا جا رہا ہے اور خطرہ ہے کہ ثمر قند و بخارا کی طرح ہماری نئی نسل کو اپنے مسلمان ہونے کی نشانیاں بھی یاد نہیںہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی قوانین میں سیکولر شقوں کا اضافہ ہو رہا ہے اور پور ے میڈیا کو غیر اسلامی کلچر عام کرنے کے کام پر لگا دیا گیا۔