• news

آئندہ برس تک بجلی اور گیس کابحران ختم ہو جائے گا: شاہد خاقان

کویت سٹی(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان میں آئندہ سال تک بجلی اور گیس کا بحران ختم ہوجائے گا۔ان خیالات اکا ظہار انہوںنے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ گلف کے صدر رائے احسان کھرل ، یوتھ ونگ (ن) کویت کے صدر ملک محمد اکرم ، سعود قمر اور سجادبھٹی سے ملاقات کے دوران کیا ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ جب سے وزیر اعظم نے حکومت سنبھالی ہے ملک بحرانوں سے گذررہاتھا لیکن انہوں نے تمام بحرانوں پر قابو پانے کی بھرپورکوشش کی ہے اور کافی حد کامیاب ہوگئے ۔انہوںنے کہاکہ اس وقت ملک میں گیس اور بجلی کا کوئی بحران نہیں شہری اوردیہاتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ بہت کم ہورہی ہے ۔قوم کویت سے پٹرول و گیس کے معاہدے کی جلد خوشخبری سنے گی۔

ای پیپر-دی نیشن