کالعدم سپاہ محمد کے سربراہ مولانا غلام رضا نقوی ایران میں انتقال کر گئے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) کالعدم سپاہ محمد کے سربراہ مولانا غلام رضا نقوی گزشتہ روز ایران میں انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ برس 19 سال کی طویل قید سے رہائی کے بعد ایران منتقل ہو گئے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ ان کی تدفین ان کے آبائی شہر جھنگ میں ہوگی ایران سے ان کے جسد خاک کو پاکستان لانے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔